7 جولائی 2013 - 19:30
نانگا پربت، غیر ملکی سیاحوں کے قتل میں تبلیغی جماعت کے ملوث ہونیکا انکشاف

انتہائی باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کے قتل کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے اور اس حوالے سے انٹیلی جنس اداروں نے علاقے میں موجود تبلیغی جماعت کو تفتیش کا حصہ بنانے کی سفارش کر دی ہے۔

ابنا: نانگا پربت میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، انٹیلی جنس اداروں نے علاقے میں موجود تبلیغی جماعت کو تفتیش کا حصہ بنانے کی سفارش کی ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق نانگا پربت میں دس غیر ملکی سیاحوں کے قتل کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں واقعے کے روز علاقے میں موجود تبلیغی جماعت کو تفتیش کا حصہ بنانیکی سفارش کی گئی ہے۔ پہلے اس بات کی تحقیق کی جائے گی کہ واقعہ کے روز علاقے میں موجود بارہ رکنی تبلیغی جماعت کے لوگ کون تھے یا انکے کہاں رابطے تھے۔ سانحہ نانگا پربت کے تین ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جو ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

.......

/169